اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیرحماد اظہر نےکہ حکومت سے ملک نہیں سنبھالاجانا،فوری طور پر نئے انتخابات کی طرف جاناچاہیے،انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کفایت شعاری کی بات کرتے تھے
اوراپنی سیکورٹی کے لیے ان کے پاس صرف ایک دن کے قریب سیکورٹی اہلکارتھے لیکن شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی پہلے دن تین کیمپ آفس ڈکلیئرکردئیے گئے
اور3200اہلکاروں کواپنے مختلف گھروں پرتعینات کردیاگیاان کے پہلے ہی دن میں چینی مہنگی ہوگئی ہےابھی دو دن گزرے ہی ہیں کہ امریکہ نے ان سے ڈومورکامطالبہ کردیاہے۔









