بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حمزہ شہباز کی درخواست مسترد،لاہورہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو ہی کرانے کا حکم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن جلد کرانے کےلیے ن لیگ کے رہنما اور وزیراعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کی درخواست مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ حمزہ شہباز نے عدالت سے الیکشن 16 اپریل کی بجائے فوری کرانے کی درخواست کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کی تاریخ تبدیل کرنے اور انتخاب فوری طور پر کرانے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تمام فریقین غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں اور ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو ہی وزارت اعلی پنجاب کا انتخاب کرائیں، الیکشن کے دن 11 بجے سے قبل اسمبلی میں توڑ پھوڑ سے متاثر ہونے والے سامان کی مرمت اور درست کرایا جائے۔ یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل کو طلب کرلیا تھا جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا۔