بیجنگ(ممتازنیوز) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ہسپتال کے ان پیشنٹ شعبے کے مشرقی حصے میں پیش آیا، ایمرجنسی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جلد ہی آگ پر قابو پالیا تھا۔
مقامی حکام کے مطابق ہسپتال سے 71 مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چین میں ہسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات کی تعداد بہت ہی کم ہے تاہم بیجنگ کے ہسپتال میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔









