سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ایشز سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق 17 رکنی ٹیموں کے کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان سٹیو سمتھ ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مارکس ہیرس ، جوش انگلس اور مچل مارش کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون کو لندن میں کھیلا جائےگا۔









