ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی معروف میوزک پروڈیوسر، ریپر، گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار یو یو ہنی سنگھ نے ایک سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد گرل فرینڈ ٹینا تھاڈانی سے بھی بریک اپ کر لیا ہے۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق معروف ریپر یو یو ہنی سنگھ نے سابقہ اہلیہ شالنی تلوار سے طلاق کے محض تین ماہ بعد ہی نئی گرل فرینڈ بنا لی تھی جس کے ساتھ وہ گزشتہ ایک سال سے ڈیٹنگ کرتے رہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یو یو ہنی سنگھ نے اداکارہ و ماڈل ٹینا تھاڈانی سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے اور دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو بھی کر دیا ہے۔
View this post on Instagram
یو یو ہنی سنگھ نے اس سال کے آغاز ہی میں ایک تقریب کے دوران ٹینا کو بطور اپنی پارٹنر متعارف کروایا تھا اور اب بریک اپ کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئیں تصویریں بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنی سنگھ کبھی کوئی بات کرنے سے پہلے گھبراتے نہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے حلقہ احباب کو اس بریک سے متعلق آگاہ کر دیا ہے جبکہ ٹینا تھا ڈانی سے اس موضوع پر بات کرنے کے لیے میڈیا کی جانب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا ۔
واضح رہے کہ گلوکار ہنی سنگھ کی گزشتہ سال ستمبر میں اپنی اہلیہ شالنی تلوار سے طلاق ہو گئی تھی، ہنی اور شالنی کا رشتہ تقریباً 11 سال بعد طلاق پر ختم ہوا۔









