بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے شہریوں کو تحفہ دے دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی آمد پر شہریوں کو ایئرکنڈیشنڈ بسوں کا تحفہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں ایئر کنڈیشنڈ بسیں کراچی منگوانے پر بات کی ہے، ٹرانسپورٹرز کو قرضہ دیں گے، سود وفاق اور سندھ برداشت کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی کا مسئلہ بہت بڑا چیلنج ہے، کراچی کی جتنی بھی صاف پانی بھی ضرورت ہے وہ پوری کریں گے۔کوشش کریں گے پاکستان کے لیے مل کر کام کریں، مرادعلی شاہ اور ان کی پوری ٹیم کے ساتھ مفید گفتگو کی، مرادعلی شاہ نے سندھ کے معاملات پر تفصیلی بریفگ دی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، قائداعظم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے، کوشش کریں گے کہ کے سی آر کو سی پیک کا حصہ بنیں۔