بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوتھا ٹی ٹونٹی، پاک نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث رُک گیا

راولپنڈی: نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے حریف ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اور بوئس نے کیا، دونوں نے ابتداء میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور شاہین شاہ کے پہلے اوور میں 13 سکور جڑے۔
تاہم قومی کپتان بابر اعظم نے جارحانہ انداز کو کنٹرول کرنے کے لیے عماد وسیم کو باؤلنگ دی ، سپنر نے ٹام لیتھم کو پویلین بھیج دیا انہوں نے 13 رنز بنائے، 44 کے مجموعی سکور پر ول ینگ بھی چلتے بنے، سپنر نے ایک مرتبہ پھر وکٹ حاصل کی۔
تیسری وکٹ بھی قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کے حصے میں آئی، انہوں نے ڈیرل مچل کو54 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کیا، بیٹر محض تین رنز بنا سکے۔
چوتھی وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی، چیڈ بوئس 38 گیندوں پر 54 سکور بنا کر پویلین لوٹے، انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
اس دوران مارک چیمپن نے رینڈورا کے ساتھ ملکر قومی باؤلرز کی خوب درگت بنائی، مارک چیمپن نے اپنے کیریئر کی پانچویں اور سیریز کی مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی۔
مارک چیمپن اور ریندورا کی پارٹنر شپ کا اختتام حارث رؤف نے کیا، دونوں بیٹرز کے درمیان 30 گیندوں پر 56 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ حارث رؤف نے رویندرا کو آؤٹ کیا، بابر اعظم نے کیچ تھاما۔
اس وقت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا لیے ہیں، مارک چیمپن 71 رنز کی جارحانہ اننگز کے ساتھ ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستانی سکواڈ

بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، زمان خان