بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کرکے ہی دم لیں گے،پرویز الٰہی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ کامیاب ہونے کیلئے پُرامید ہیں۔چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچے اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کرکے ہی دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں استعفے دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، استعفوں کی بات صرف وفاق سے متعلق کی گئی ہے۔چودھری پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں اپنی کامیابی کےلیے پر امید ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الٰہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار ہیں۔