بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بابر اعظم اپنے پرانے محلے میں عید منانے پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے بچپن کے محلے میں عید منانے پہنچ گئے۔
بابر اعظم کا بچپن فردوس مارکیٹ گلبرگ کے علاقے میں گزرا ہے اور چند برس قبل ڈیفنس منتقل ہو گئے تھے۔
بابر اعظم پرانے دوستوں اور محلے داروں سے ملے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر تصاویر بھی جاری کیں۔

اس موقع پر بابر کا کہنا تھاکہ اس سال اپنے بچپن والے گھر میں عید منانے کا موقع ملا، کیا بے پناہ یادیں ہیں سب کو عید مبارک ہو۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹرز کو عید گھر والوں کے ساتھ منانے کے لیے چھٹیاں ملی ہوئی ہیں، بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کل اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے۔