بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل ،اب 22اپریل کو ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے16اپریل بروز ہفتہ ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق قومی اسمبلی کا بروز ہفتہ سہ پہر 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بروز جمعہ مورخہ 22 اپریل کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گا۔اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی قائم مقام اسپیکر نے اسمبلی قواعد و ضوابط اور آئین کے قائدہ 49 کی شق 2(ب) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی۔