بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوروں کی حکومت قبول نہیں ،الیکشن کے اعلان تک سڑکوں پر رہیں گے، عمران خان

   پشاور(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کے ہر شہر میں نکلوں گا،غیرمندعوام کو امپورٹڈحکمرانوں کے خلاف کھڑاکروں گا،جو بھی سمجھتا ہے کہ ہم ان چوروں کو قبول کریں گے تو سب کان کھول کر سن لو یہ وہ 1970کا پاکستان نہیں ۔پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ شانداراستقبال پرپشاور کے عوام کا دل سے شکرگزارہوں،،اللہ کا شکرہےپاکستان کےعوام نےمجھےعزت دی،جب بھی پاکستان کے وزیراعظم کوہٹایاجاتاتھاتومٹھائیاں بانٹی جاتی تھیں،،اتوارکوپورےپاکستان سےقوم نکلی۔عمران خان نے کہا کہ شکر ادا کرتا ہوں کہ ہم ایک قوم بن گئےہیں،امریکاکی امپورٹڈ حکومت کوقوم نےتسلیم نہیں کیا،قوم نےسڑکوں پرنکل کربتایاامپورٹڈحکومت نامنظور،قوم کے لیے فیصلہ کن وقت آگیا ہے،عمران خان نے کہا کہ فیصلہ کرناہے کہ ہم غلامی چاہتےہیں یا آزادی ،کیاامریکی غلاموں کی غلامی کرنی ہےیاآزادی حاصل کرنی ہے،ہم امپورٹڈحکومت کوتسلیم نہیں کرتے،نوازشریف،شہبازشریف،حمزہ،داماداورمریم نوازپرکیسزہیں،شہبازشریف پر40ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں ،نوازشریف کے بیٹے مفروراور بیٹی ضمانت پر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ہر شہر میں نکلوں گا،غیرمندعوام کو امپورٹڈحکمرانوں کے خلاف کھڑاکروں گا،جو بھی سمجھتا ہے کہ ہم ان چوروں کو قبول کریں گے تو سب کان کھول کر سن لو یہ وہ 1970کا پاکستان نہیں ۔عمران خان نے کہاکہ اداروں کے خلاف میں نے کبھی لوگوں کو نہیں بھڑکایا۔انہو ں نے کہاکہ میں نے کیا جرم کیا تھا کہ رات کے بارہ بجائے عدالت لگائی۔انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت الیکشن کا اعلان نہیں کرتی ہم سڑکوں پر رہیں گے،زبردستی الیکشن کااعلان کرائیں گے۔