بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویڈیو: کیا جوبائیڈن نے بھی عمران خان کے جانے کا جشن منایا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان منصب سے فراغت سے قبل ہی اپنے خلاف لائی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک کو ’ امریکی سازش ‘ قرار دے چکے  تھے۔

عمران خان کے اسی بیان سے ملتی جلتی ایک کڑی ان کے منصب سے ہٹنے کے بعد ٹوئٹر پر امریکی صدر جوبائیڈن کی ایک ویڈیو کے طور پر سامنے آئی لیکن اس ویڈیو میں دراصل کوئی حقیقت نہیں اور یہ ایک جعلی ویڈیو ہے۔

https://twitter.com/zbcheema/status/1513522145099460612?s=20&t=jBqAchX_7sqycPsfm5128Q

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی 22 سیکنڈ کی  ویڈیو میں جوبائیڈن کو جج کیٹانجی براؤن جیکسن کے ہمراہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی کارروائی کو دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں عدم اعتماد کامیاب ہونے پر جوبائیڈن اور امریکی جج ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور وکٹری کا نشان بناتے ہیں جب کہ ساتھ ہی جیکسن کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کردکھایا۔

ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

ویڈیو سے متعلق انڈیا ٹوڈے اینٹی فیک نیوز وار روم کا کہنا ہےکہ ویڈیو ایڈیٹ شدہ اور جعلی ہے۔

داراصل یہ ویڈیو 8 اپریل 2022 کو بائیڈن کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی جس میں دونوں شخصیات کو سپریم کورٹ میں پہلی سیاہ فام خاتون جج کے انتخاب پر خوش ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔