اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے،رپورٹ کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے سامنے علی امین پر الزام لگایا کہ انہوں نے 30 کروڑ روپے لیکر میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کی سازش کی۔
نجی نیوز کے مطابق گزشتہ 3 روز سے آزاد کشمیر میں بحران چل رہا تھا کہ تحریک انصاف کے 25 لوگوں نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے ساتھ بنی گالہ میں اہم ملاقات بھی کی تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اور سردار عبدالقیوم نیازی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات خوشگوار نہیں رہی۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سردار عبدالقیوم نیازی کے الزامات پر عمران خان حیران رہ گئے اور انہوں نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی، وزیراعظم آزاد کشمیر کو آگاہ کر دیا گیا تھا کہ شاہ محمود قریسی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے ان کے الزامات کو پزیرائی نہیں بخشی اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کل آگے بڑھے گی۔
قریبی رفقاء سے صلح مشورے کے بعدانہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سرنڈر نہیں کریں گے بلکہ بھرپور طریقے سے سازش کا سامنا کریں گے۔









