ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی نے دو سال کی علیحدگی کے بعد آخر کار طلاق کی تصدیق کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ ” برکھا سین گپتا “ او ر اداکار ” اندرا نیل “ گزشتہ دو سالوں سے علیحدگی اختیار کیئے ہوئے تھے تاہم وہ اکثر مقامات پر طلاق کی خبروں کو صرف افواہیں قرار ہی دیتے آئے ہیں ۔دونوں کی شادی 13 سال قبل ہو ئی تھی اور ان کی ایک 11 سالہ بیٹی بھی ہے ۔ اداکارہ برکھا ساوتھ بھارتی فلموں کی معروف ادکارہ ہیں جبکہ وہ بالی ووڈ میں بھی اینٹری مار چکی ہیں اور بھارتی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔
بھارتی ویب سائٹ ” ای ٹائمز “ نے تصدیق کی ہے کہ برکھا اور اندرانیل کی طلاق جلد ہونے جارہی ہے ،برکھا نے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ” جی ہاں ، ہماری طلاق جلد ہونے والی ہے ، یہ میری زندگی کے سب سے مشکل فیصلوں میں سے ایک تھا “۔
اس سے پہلے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ شوہر اندرانیل سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد برکھا ایکٹر پروڈیوسر اشیش شرما کے ساتھ تعلقات میں ہیں جبکہ ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا بھی شروع کر دیاہے بہر حال دونوں ایک ساتھ باہر آتے جاتے ہوئے ذرا ءبھی نہیں شرمائے لیکن اداکارہ کسی قسم کی تشہیر نہیں چاہتی تھیں ،دونوں پہلے ایک دوسرے کے دوست تھے پھر ان میں محبت ہو گئی ۔









