اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کا جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی منحرف ارکان سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر وضاحت لی جائے گی۔ الیکشن کمیشن منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر اوپن عدالت میں سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے نا اہلی ریفرنسز پر 30 دن میں فیصلہ کرنا ہے۔
الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ








