بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم فوج اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کے لوگوں نے ہمیشہ پاکستان کے بیانیے کو اجاگر کیا۔ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج پر ہمیں فخر ہے، ہم محب وطن ہیں، ہم چہرے کو نہیں بلکہ پاک فوج کی وردی کو دیکھتے ہیں، چہرے بدلتے رہتے ہیں لیکن فوج کی عزت برقرار رہے گی۔شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم ن لیگ نہیں جو سپریم کورٹ پر حملہ کریں، ہم فوج اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔