بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوناکشی سنہا کی ڈرامہ سیریز ‘دھاڑ’ کا ٹیزر جاری

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی ڈرامہ سیریز  دھاڑ  کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں سوناکشی سنہا پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ایکشن اور سسپینس سے بھرپور اس فلم سیریز کا پہلا ٹیزر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

بھارتی میڈیا کے مطابق 8 پارٹس پر مشتمل اس سیریز میں سوناکشی سنہا ایک سیریل کلر کو ڈھونڈتی نظر آئیں گی جس نے 27 خواتین کو قتل کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریز  دھاڑ  12 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی جبکہ اس کا ٹریلر 3 مئی کو ریلیز کردیا جائے گا۔