بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، بلاول

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرنا نہ صرف ہر ادارے بلکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو متنازعہ سے آئینی کردار کی طرف منتقل کرنا آسان نہیں ہو گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا جواب جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔