بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آج پھرتصدیق ہوئی،فرخ حبیب

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نےکہا ہے کہ آج پھر کنفرم ہوگیا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی، جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ مراسلہ صحیح ہے جس کو غلاموں کا ٹولہ جعلی کہہ رہاتھا۔ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبے کو مزید تقویت حاصل ہوگئی ہے کہ سپریم کورٹ کے تحت آزاد تحقیقاتی کمیشن بننا چاہیے جو سازش کا تعین بھی کرے۔