بھارتی ریسلرز کی جانب سے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف برج بھوشان شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیے جانے کے بعد نامور ریسلرز تاحال احتجاج کر رہے ہیں۔
اب بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرز ا نے بھی ریسلرز کے لیے آواز بلند کردی ہے اور کہا کہ ان ایتھلیٹس نے ملک کا نام روشن کیا ہےاور ہم سب نے ان کے ساتھ جشن منایا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔
As an athlete but more as a woman this is too difficult to watch .. they’ve brought laurels to our country and we have all celebrated them , with them .. if you have done that then it’s time to now stand with them in this difficult time too .. this is a highly sensitive matter… pic.twitter.com/7mVVyz1Dr1
— Sania Mirza (@MirzaSania) April 28, 2023
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی حساس اور سنگین الزامات ہیں،امید ہے کہ سچ جو بھی ہو، انصاف ضرور ملےگا۔
واضح رہے کہ ٹاپ بھارتی ریسلرز نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف اور دوسرے ٹرینرز پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جنہیں یقین دلایا گیا تھا کہ حکومت معاملے کی تحقیقات کرے گی اور ایکشن لےگی جبکہ رپورٹ کو بھی پبلک کیا جائےگا۔
تاہم کچھ روز قبل بھارتی پہلوانوں نے دوبارہ دارالحکومت نئی دہلی میں احتجاج شروع کیا تھا، نامور پہلوانوں کا کہنا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن کے چیف کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہےگا۔