بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں یکساں اور آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کا نظام منظور

اسلام آباد: ملک بھر میں یکساں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے نظام کی منظور ی دیدی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس بیورو کا دورہ کیا جہاں اجلاس کے دوران انہوں نے ملک بھر کے لیے یکساں اور آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے نظام کی منظوری دی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ اب نیشنل پولیس بیورو کے ذریعے پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا جس سے اس کے حصول کا سابقہ پیچیدہ عمل ختم ہو کر انتہائی تیز اور مکمل طور پر آن لائن ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:مولانا طارق جمیل کی یوگا ویڈیو، سوشل میڈیاپر بحث، حنا پرویز بٹ کی تنقید

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ کے پیچیدہ عمل کو اب تیز اور مکمل آن لائن کیا گیا ہے، شہری گھر بیٹھے نیشنل پولیس بیورو پورٹل کے ذریعے پولیس کلیرنس سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔