بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی کو وفاقی کابینہ میں 10 وزارتیں ملیں گی، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نےدعویٰ کیاہے کہ پیپلزپارٹی کو وزارت خارجہ سمیت 10 وزارتیں ملیں گی، صدر بننے کیلئے آصف زرداری پر پارٹی کا پریشر ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں وفاقی کابینہ میں 10 وزارتیں ملیں گی، وزیر خارجہ بھی پیپلزپارٹی سے ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری پر صدر بننے کیلئے پارٹی کا پریشر ہے، صدر عارف علوی مستعفی نہ ہوئے تو مواخذہ ہوسکتا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید بتایا کہ چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب بھی پیپلزپارٹی سے ہوں گے جبکہ سندھ کی گورنر شپ ایم کیو ایم پاکستان کو دینے کیلئے مشاورت جاری ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی اپوزیشن اور دو اتحادی جماعتوں نے مل کر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کرادیا، جس کے بعد موجودہ حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کیلئے بات چیت کا عمل جاری ہے۔