بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جولائی سے مارچ کی معاشی رپورٹ جاری ،اخراجات اور مالیاتی خسارے میں اضافہ، ترسیلات زر، برآمدات و سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خزانہ نے رواں مالی سال جولائی سے مارچ کی معاشی رپورٹ جاری کردی،اخراجات اور مالیاتی خسارے میں اضافہ، ترسیلات زر، برآمدات و سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈکی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ترسیلات زر10.8 فیصد کم ہو کر 20.5 ارب ڈالر رہیں،برآمدات11 فیصد کم ہو کر21.1 ارب ڈالر رہیں،رپورٹ کے مطابق مالیاتی خسارہ گزشتہ سال کی نسبت بڑھ کر 2392 ارب روپے ہو گیا،گزشتہ مالی سال مالیاتی خسارہ 2273 ارب روپے تھا۔

وزارت خزانہ نے کہاہے کہ رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر10 ارب ڈالر رہ گئے ،گزشتہ مالی سال زرمبادلہ ذخائر16.57 ارب ڈالر تھے ،رواں مالی سال جولائی سے مارچ مہنگائی کی شرح27.3 فیصد رہی ۔