نیویارک: معروف گلوکارہ صنم ماروی کی تصویر امریکا کے نیویارک سٹی کے ٹائمز سکوائر کی زینت بن گئی۔
معروف میوزک سٹریمنگ سروس سپاٹیفائی کی جانب سے گلوکارہ کو ایکوئیل پاکستان پروگرام کے تحت ماہ اپریل کا ایمبیسڈر منتخب کیا گیا تھا۔ اعزاز ملنے کے بعد تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز سکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگائی گئی۔
دوسری طرف اسپاٹیفائی نے انسٹاگرام پیج پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صنم ماروی کے ساتھ ٹائمز اسکوائر میں صوفی عہد۔
خیال رہے کہ پاکستان کی معروف گلوکارہ کو خوبصورت آواز کے ساتھ دنیا بھر میں شناخت حاصل ہے اور لاکھوں لوگوں کو فن سے مسحور کرچکی ہیں۔
صنم ماروی کی تصویر ٹائمز سکوائر کی زینت بن گئی








