بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مجلسِ وحدت المسلمین کے اعلیٰ سطحی وفد کی عمران خان سے بنی گالہ ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی سیاسی و مذہبی قیادت کی سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مجلسِ وحدت المسلمین کے اعلیٰ سطحی وفد نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملکی آزادی و قومی خودمختاری کے تحفظ کیلئے مجلسِ وحدت المسلمین کے اعلیٰ سطحی وفدنے چیئرمین تحریک انصاف کے دوٹوک مؤقف کوسراہا۔