کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان اور سپر سٹار وہاج علی کا نئے ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرنے کے چرچے، دونوں اداکار ایک ساتھ سکرین شئیر کرتے نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حال عائزہ خان کا شمار پاکستان کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے ،جنہوں کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔وہاج علی اپنے نئے جاری ڈرامہ سیریل”تیرے بن ” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے، جس کے بعد وہ پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں شامل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی معروف شخصیات مہوش حیات اور سجل علی کے ساتھ شارٹ فلم کرنے کے بعد لالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ نئے پروجیکٹ سائن کرلیا ہے۔

عائزہ خان اور وہاج علی بگ بینگ پروڈکشن کے آنے والے ڈرامے ‘میں’ میں نظر آئیں گے۔ ان دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی کہانیوں کے ذریعے اپنے مداھوں کو اس کا اشارہ دیاہے۔

واضح رہے کہ اس ڈرامے کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے جبکہ بدر محمود ہدایت کار کی کریں گے۔









