بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزادجموں کشمیرہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ نے اسپیکراسمبلی کی کارروائی کوکالعدم قراردیدیا

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آزادجموں کشمیرہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ نے اسپیکراسمبلی کی کارروائی کوکالعدم قراردیدیا،عدالت نے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے جاری عمل کوپیرتک روک دیا،

ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے عمل کوروک دیاگیا،تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیرہائی کورٹ نے اسپیکراسمبلی کی آج کی کارروائی کوکالعدم قراردیدیا،

آزادجموں وکشمیرہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے فوری طور پریہ حکم جاری کیاہے کہ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے جاری کارروائی کوروک دیاجائےعدالت نے پیرتک حکم امتناعی جاری کردیا،دوسری طرف قائد ایوان کے انتخاب کے لیےاسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے شیڈول جاری کردیاگیاتھا