پاکستان آمد پر ہوٹل میں ورچوئل پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں، پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا، یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں۔
انہوں نے کہا ہ بہت زیادہ سیکیورٹی کرکٹ سے توجہ نہیں ہٹائے گی، ہمیں معلوم ہے کہ ہم ہوٹل سے زیادہ باہر نہیں جا سکتے، بھارت کے دورے میں بھی زیادہ باہر نہیں جاتے اس لئے ہمیں اسکی عادت ہے۔
پیٹ کمنز نے کہا کہ کھلاڑیوں نے سامان میں تاش اور پلے اسٹیشن رکھے ہیں تاکہ وقت اچھا گزرے، ہم چوبیس سال بعد پہلے دورے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔