بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہزاد سلیم دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات

لاہور (نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب) کے لاہور دفتر میں شہزاد سلیم کو دوبارہ ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گریڈ 21 کے افسر شہزاد سلیم کا گزشتہ برس 23 دسمبر کو تبادلہ کر کے اویئرنیس اینڈ پریونشن (اے اینڈ پی) ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تعینات کیا گیا تھا۔

اور ان کی جگہ گریڈ 21 کے ہی جمیل احمد کو ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعینات کیا گیا تھا جو اس سے قبل وفاقی سیکریٹری سمیت اہم ذمہ داریاں ادا کرچکے تھے اور 5 ماہ قبل ہی بیورو کا حصہ بنے تھے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال جمیل احمد کی کارکردگی سے ناخوش تھے۔

چنانچہ 4 ماہ بعد ہی سلیم شہزاد کا دوبارہ نیب لاہور جبکہ جمیل احمد کا نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تبادلہ کردیا گیا۔

شہزاد سلیم جو حالیہ برسوں میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے قائد نواز شریف، ان کے بھائی اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کےاہلِ خانہ کے مبینہ بدعنوانی کے مقدمات کی بھرپور پیروی کی وجہ سے سرخیوں میں بھی رہے۔

یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم کے دور میں شریف خاندان کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی کیسز شروع کیے گئے تھے۔

ان کے دور میں ہی مسلم لیگ (ق) کے قائدین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور غیر قانونی تعیناتیوں کی انکوائریز بند کی گئی تھیں۔