بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپنی قوم اورملک کی سلامتی کیلئے ہماراعزم پختہ اورغیرمتزلزل ہے،وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی قوم اور ملک کی سلامتی کیلئے ہمار ا عزم نہایت پختہ اورغیر متزلزل ہے۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھنے کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھا جانا چاہئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو جب بھارت نے ہم پر حملہ کرنے کا راستہ چنا تو ہم نے دکھا دیا کہ ہماری مسلح افواج قوم کے ساتھ ملکر عسکری جارحیت کا جواب دیں گی اور ہر سطح پر کامیاب ہوں گی۔