بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سائرہ اور شہروز کی بیٹی نورے بھی کورین بینڈ” بی ٹی ایس” کی مداح

کراچی (شوبز ڈیسک )معروف پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہروز سبزواری کی بیٹی نورے بھی کورین بینڈبی ٹی ایس کی مداح ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق سائرہ یوسف نے اپنی انسٹا سٹوری پر ڈائننگ ٹیبل کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ “ڈائننگ ٹیبل پر موجود بوتل پر کورین بینڈ “بی ٹی ایس” کے ممبر جنگ کوک کی تصویر بنی ہوئی ہے”۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہا کہ “ایک ننھی مداح جنگ کوک کے ساتھ لنچ کر رہی ہیں”۔

یاد رہے کہ مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے 2020 میں شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔