facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ کراچی سے روانہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف کراچی مزار قائد سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بس بہت ہوگیا، تین سال دیکھ چکے اب سلیکٹڈ کو گھر جانا ہوگا۔
لانگ مارچ 10دنوں میں 34شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔ اس موقع پر سیکڑوں کارکنان درجنوں گاڑیوں میں شہر اور ملک کے دیگر حصوں سے مزار قائد پہنچے۔ کارکنان نے پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جب کہ وہ وقفے وقفے سے پارٹی کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔
اس موقع پر بلاول نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی کو بھگا کر جمہوری نظام لائیں گے، عمران خان کی حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے جس نے کرپشن ختم کرنے وعدہ کیا مگر عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ نالائق نیازی نے ملک کی معیشت تباہ کردی، تین سال دیکھ چکے اب سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی کو گھر جانا ہے، کٹھ پتلی کے خلاف کراچی کے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
اس موقع پر بلاول نے گو سلیکٹڈ گو کے نعرے بھی لگوا دیئے اور مزید کہا کہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ پر عوام کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہوں۔
مارچ کے شرکاء سے خطاب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نااہل حکومت کے تابوت میں یہ لانگ مارچ آخری کیل ثابت ہوگا، لانگ مارچ حکومت کے خاتمہ کے لیے اسلام آباد کا رخ کر رہاہے۔
میاں رضا ربانی نے کہا کہ قائد اعظم کا مزار وہ جگہ ہے جہاں سے شہید بھٹو نے ایوب خان کی خلاف علم بغاوت بلند کیا، آج اسی جگہ سے پیپلز پارٹی وفاق کا سودا کرنے والی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہے، عوام کا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی سے خیبر تک اور کوئٹہ سے لاہور تک پاکستان کے عوام نے حکومت کی خلاف علم بغاوت اٹھالیا ہے۔