کراچی:سونے کی مسلسل تیزی سے بڑھنے والی قیمت کو بریک لگ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 امریکی ڈالر کی کمی کے بعد 2036 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 225000 روپے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 3200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اُدھر دس گرام سونے کی قدر 257 روپے کی تنزلی کے بعد 192901 روپے ہو گئی ہے۔









