بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف پاکستانی اداکارہ ” زارا ترین “ کی شوہر سے طلاق ہو گئی

لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ” زارا ترین “ اور شوہر ” فاران طاہر“ کے درمیان طلاق ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ زارا ترین اپنے منفرد کرداروں کے باعث الگ شہرت رکھتی ہیں تاہم انہوں نے 2017 میں ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر کے ساتھ شادی کی، فاران طاہر ہالی ووڈ کی معروف فلم ” آئرن مین“ سمیت کئی بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ،بہر حال انہوں نے شادی کی اور نئی زندگی کا آغاز کیا لیکن حال ہی میں دونوں کے درمیان کچھ ایسے معاملات آئے جن پر دونوں مختلف رائے رکھتے تھے اور دوریاں بڑھتی چلی گئیں جو کہ اب طلاق کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔