کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی حالیہ، آن اسکرین مشہور ترین جوڑی یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی جانب سے کروایا گیا نیا، خوبصورت فوٹو سیشن وائرل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فیشن انڈسٹری میں ڈرامہ سے ہٹ ہونے والی مشہور جوڑیوں کا فوٹو سیشن کرنے کی روایت عام ہوتی جا رہی ہے۔ڈرامہ سیریل “میرے ہمسفر” کی جوڑی ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے بعد اب ڈرامہ سیریل “تیرے بن” کے مرکزی کردار یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کا فوٹو سیشن کیا گیا۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل “تیرے بن” سے شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچنے والی جوڑی یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
فی الحال اس جوڑی کا مایوں کی تھیم سے متعلق فوٹو سیشن وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ دونوں فنکار ایک ساتھ نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
آن کیمرہ کیمسٹری میں 100 فیصد نمبر لینے والی جوڑی کے اب فوٹو سیشن نے بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے اور انٹرنیٹ صارفین کو دل تھامنے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ اس جوڑی نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی جوڑی ڈرامہ سیریل “تیرے بن” سے مقبول ہو گئی ہے، تیرے بن کے شائقین اور مداحوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
نجی ٹی وی کا ڈرامہ سیریل “تیرے بن” ناصرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی دلچسپی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔









