بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعیدہ امتیاز کا بوائے فرینڈ بنانے سے متعلق ناپسندیدگی کا اظہار

لاہور(شوبز ڈیسک)لالی ووڈ اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کے رشتے سے متعلق ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکانٹ کی سٹوری پر سوال و جواب کے سیشن کا آغاز۔ اس دوران ایک صارف کا سعیدہ امتیاز سے پوچھنا تھا کہ “کیا آپ کا بوائے فرینڈ ہے؟” اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “وہ گرل فرینڈ، بوائے فرینڈ کے رشتے پر یقین نہیں رکھتیں “.

اداکارہ کا کہنا تھا کہ “بوائے فرینڈ نہیں منگیتر ہوگا اور وہ بھی جب میں کسی شخص کے لیے سو فیصد مطمئن ہوں گی، میں رشتوں کو چھپا کر رکھنے کے بجائے آفیشل بنانے پر ترجیح دیتی ہوں”۔