لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیاگیا۔ایوان کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیار بجے ہوگا،ڈپٹی سپیکردوست مزاری صدارت کریں گے ،اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 130کے تحت وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ،واضح رہے کہ نئے قائد ایوان کے لئے پرویزالٰہی اور حمزہ شہباز مدمقابل ہیں۔ادھراسمبلی اجلاس کے لئےسخت سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں، دفعہ 144نافذ کردی گئی جبکہ ممبران اسمبلی ،سٹاف اور میڈیاکواسمبلی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی ۔اس کے علاوہ معروف سیاستدان بھی داخل ہو سکیں گے تاہم ان کی تعداد چالیس تک ہوگی۔
پنجاب کا نیاوزیراعلیٰ کون ؟فیصلہ کل ہو گا








