بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی کیسے ہوئی؟

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بڑے انکشاف کر دیے۔

ایک انٹرویو میں  شگفتہ اعجاز سے ان کی ذاتی زندگی پر سوال کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ کیا آپ کی دوسری شادی لو میرج تھی یا والدین کی پسند سے ہوئی تھی؟

اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ ایک مکسچر تھا، میرے شوہر نے مجھے شادی کی پیشکش کی لیکن میں کافی عرصے تک الجھن کا شکار رہی، میں اپنی بچی کی اکیلے پرورش کررہی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ شادی نہیں کرنی چاہیے۔

شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ میرے شوہر یحیی صدیقی اپنی بات پر قائم رہے اور میرے معاملے میں ثابت قدم رہے، انہوں نے ٹھان لی تھی کہ اسی سے شادی کرنی ہے، میں نے شادی کی پیشکش قبول کرنے میں 2 سال کا وقت لیا۔

شگفتہ اعجاز کی 4 بیٹیاں ہیں، اداکارہ کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی عنیا علی ہے جب کہ دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں حیا صدیقی، ایمان صدیقی اور نبیہا صدیقی ہیں۔

شگفتہ اعجاز کو ڈرامہ ’میرے قاتل میرے دلدار‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ اداکارہ کی کامیابیوں کا سفر ’کاظم پاشا‘ کی مقبول ٹیلی ویژن سیریز ’جانگلوس‘ سے شروع ہوا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مُڑ کر نہ دیکھا۔