بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

40 سال ٹی وی سکرین کے نام کرنیوالے سینئر اداکار کراچی میں چل بسے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اداکار شبیر رانا عارضہ قلب کے سبب کراچی میں انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شبیر رانا کو عید کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ طویل علالت کے بعد آج صبح چل بسے۔

شبیر رانا نے پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) کے سنہرے دور میں جاندار اداکاری سے نام کمایا، 40 سال پر مشتمل طویل کیریئر میں انہوں نے پرائیوٹ پروڈکشنز میں بھی فنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، ان کے نبھائے کئی یادگار کردار طویل عرصے تک ان کی یاد دلاتے رہیں گے۔