بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اثاثہ جات کا معاملہ، احد چیمہ محکمانہ انکوائری میں تمام الزامات سے بری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیبلشمنت ڈویژن نے تحریک انصاف کے دورحکومت میں آمدن سے زائداثاث کے الزام میں گرفتار گریڈ19کے افسراحدچیمہ کو تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔جمعہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق احدچیمہ کے خلاف سول سرونٹ رول 9کے تحت شروع کی گئی انضباطی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے جس میں انہیںمذکورہ تمام الزامات سے بری کردیا گیا ۔واضح رہے کہ احدچیمہ ن لیگ کے سابق دورحکومت میں اس وقت کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے انتہائی قریبی افسران میں شامل تھے جبکہ وہ لاہورکے ترقیاتی ادارے(ایل ڈی اے) کے چیئرمین بھی رہے۔