بالی ووڈ کی مشہور فیشن آئیکون و اداکارہ سونم کپور نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر کے لیے محبت سے بھر پور پیغام لکھ دیا۔
سونم کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور شوہر آنند آہوجا کی مختلف تصاویر شئیر کیں جن میں انکی شادی کے علاوہ دیگر خوشگوار تصاویر بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے ان تصاویر کے ساتھ ایک پیغام بھی لکھا جس میں انہوں اپنے شوہر کے ساتھ گزرے ہوئے 7برسوں کو زندگی کے حسین ترین برس قرار دیا اور اداکارہ آنند آہوجا کو زندگی میں پانے پر اپنی قسمت پر بھی نازاں دکھائی دیں۔
سونم کپور نے لکھا کہ آج ہماری شادی کی سالگرہ ہے، میری قسمت بہت اچھی ہے کہ میں نے تمہیں اپنے ہمسفر اور جوڑی دار کی صورت میں پایا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں ایک ساتھ گزرے ان 7 سالوں پر بے حد شکر گزار ہوں کیوں کہ یہ سات سال میری زندگی کے سب سے حسین سال ہیں جو کہ ہنسی و مسکراہٹ، جوش و جزبے، طویل گفتگو، موسیقی، سیاحت، طویل سفر سے بھر پور رہے اور خاص طور پر ہمارے ان 7 سالوں کی اہم بات ہمارے پیارے بیٹے وائیو کا ہماری زندگی میں آنا ہے۔
سونم کپور نے مزید لکھا کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں، میں ہمیشہ تمھاری محبوبہ، دوست اور بیوی رہوں گی اور تمھارے ساتھ گزرا ہر ایک لمحہ قابلِ ذکر ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ سونم کپور اور بھارتی بزنس مین آنند آہوجا 8 مئی 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور انکے ہاں 20 اگست 2022کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔









