واشنگٹن (ویب ڈیسک) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے امریکی شہر واشنگٹن میں اپنی آواز سے سماں باندھ دیا۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر استاد راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں براہ راست کنسرٹ میں پرفارم کر رہے ہیں۔ شاہ زمان نے سروں کے ایسے تال چھیڑے کہ کنسرٹ میں موجود ہر ایک کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا تو ان کی براہ راست پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Happening at MGM in DC
What a great and Talented performer #RahatFatehAliKhan #RFAK is.
Melodious Night spent with RFAK pic.twitter.com/BVFqZxcstE— Azeem Shah (@axeemshah) May 6, 2023
ایک صارف نے باپ بیٹے کی پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “باپ اور بیٹا ایک ساتھ، آپ کہہ سکتے ہیں کہ خان صاحب اپنے بیٹے کی کارکردگی پر کتنا فخر محسوس کررہے ہوں گے۔”
Father and son, together! You can tell how proud Khan saheb is with his son’s performance!
♥️ pic.twitter.com/mzoNLVor8N— شاہ جی (@nadia8398) May 6, 2023
اس رنگا رنگ کنسرٹ میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سریلے بول پر سیکڑوں افراد کا مجمع گھنٹوں جھومتا رہا۔
گانوں کے ساتھ ساتھ استاد راحت فتح علی خان کے صوفیانہ کلام نے ناظرین کو دیوانہ بنا دیا۔









