بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب کے نئے کپتان کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کریں گے ، اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی ۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے حکومت کی جانب چودھری پرویز الٰہی جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز میدان میں ہیں ۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج 12 بجے طلب کیا گیا ہے ، اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی ، نئے سپیکر کا انتخاب بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ، نو منتخب سپیکر اپنے عہدے کا حلف لیں گے ۔

ادھر مرکز میں حکومتی اتحادیوں کا مشترکہ اجلاس ہوگا جس میں شہباز شریف ، آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو و دیگر قائدین شرکت کرینگے ، اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی ۔