واشنگٹن (ممتازنیوز)پاکستان اور امریکہ کے درمیان سرکاری اور نجی شعبوں میں گرین اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں نئے کاروبار ی مواقعوں کو فروغ دینے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکہ کی جانب سے متفقہ منصوبوں کی فزیبلٹی اسٹڈیز کے لیے مالی اور تکنیکی مہارت اور معاونت فراہم کی جائے گی ۔ پاکستانی کاروباری برادری کا ایک وفد ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ہم منصبوں کے ساتھ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران میتھین میں کمی کی ٹیکنالوجی اور بائیو میتھین کو کھاد میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی کا مطالعہ کرنے کے لیے امریکہ کا دورہ کرے گا۔امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر برائے توانائی مصدق مسعود ملک کی یوایس ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ ایجنسی (یو ایس ٹی ڈی اے) کے انڈو پیسیفک کے ریجنل ڈائریکٹر ویرندا فائک اور کنٹری منیجر تنوی مدھوسودنن کے ساتھ ملاقات کے دوران ان امور پر اتفاق کیا گی۔دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجیز اور تخلیقی کاروباری ماڈلز کے ذریعے پاکستان کو عالمی ویلیو چین میں شامل کرنے کے مختلف طریقوں پر تفصیلی گفتگو کی اور تجاویز بھی دیںاس موقع پر مختلف درپیش چیلنجوں کے تناظر میں انرجی سیکیورٹی، سستی توانائی اور پائیدار فراہمی کو یقینی بنانے سمیت موسمیاتی تبدیلی کے رجحان اور پاکستان پر اس کے سماجی و اقتصادی اثرات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئیامریکی وفد کی جانب سے پاکستان میں گرین امونیا، گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید ذرائع سے متعلقہ منصوبوں پر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہاروفاقی وزیر مصدق مسعود ملک نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مل کر صاف اور گرین انرجی کی جانب منتقلی کو آگے بڑھانا چاہتا ہے اور اس حوالے سے کام بھی کیا جارہا ہےمصدق مسعود ملک نے امریکی فریقین کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ توانائی کے شعبے میں ان مشترکہ منصوبوں کو شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے جن میں ساحلی اور خشکی سے توانائی کے اثاثوں کی تلاش اور موجود ذرائع کو موثر طریقے سے برؤے کار لانا شامل ہےوزیرمملکت نے امریکی سرمایہ کاروں کے لیے نئے کاروباری آئیڈیاز کے نفاذ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آئیڈیاز کو عملی جامع پہناتے ہوئے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سرخ فیتے کی جگہ سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں نئے کاروبار ی مواقعوں کو فروغ دینے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق








