اورنگ آباد: مشہور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کنسرٹ کے دوران ہاتھ پکڑنے والی خاتون مداح پر برس پڑے۔
ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران اریجیت سنگھ کی مداح گلوکار کو دیکھ کر جذباتی ہوگئی اور اُن کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اپنی جانب کھیھنچنے کی کوشش کی جس سے اریجیت زخمی ہوگئے۔
گلوکار خاتون مداح کی اس حرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کنسرٹ روک کر مداح پر برس پڑے۔
A female audience pulls Arijit's hand during a live concert in #Aurangabad.#ArijitSingh #music #Bollywood #ArijitSinghLive pic.twitter.com/NPSiwyPnbk
— Arijit Singh Fan (@SinghfanArijit) May 8, 2023
اریجیت سنگھ نے خاتون سے کہا کہ آپ نے مجھے اس طرح کھینچا ہے کہ میرا ہاتھ اب تک کانپ رہا ہے،کیا میں کنسرٹ چھوڑ کر چلا جاؤں؟
اریجیت نے خاتون پر برہم ہوکر کہا کہ اگر میں پرفارم نہیں کر پایا تو آپ لوگ انجوائے بھی نہیں کر پائیں گے آپ ایک خاتون ہیں اور آپ میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اس طرح اپنی طرف کھینچ رہی ہیں یہ غلط ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اریجیت سنگھ کو خاتون مداح پر برستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔









