بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالرکی قیمت میں بھاری اضافہ ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے 90 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز کے بعد شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، مارکیٹ میں شیئر ز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 829 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 256 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور انڈیکس 41 ہزار 572 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔