بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شبانہ اعظمی اسلام مخلاف فلم “دی کیرالہ سٹوری “کی حمایت میں سامنے آگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم سینئر  اداکارہ شبانہ اعظمی نےاسلام مخالف فلم “دی کیرالہ اسٹوری” کی ریلیز کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔

شبانہ اعظمی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم “دی کیرالہ اسٹوری” کی حمایت میں لکھا کہ “جو لوگ “دی کیرالہ اسٹوری” کی ریلیز پر پابندی لگانے کی بات کررہے ہیں وہ بھی اتنے ہی غلط ہیں جتنے کہ عامر خان کی فلم “لال سنگھ چڈھا” پر پابندی کے خواہشمند لوگ غلط تھے۔”اُنہوں نے لکھا کہ” سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے ایک بار فلم پاس ہونے کے بعد کسی کو بھی ماورائے آئین اتھارٹی بننے کا حق نہیں ہے۔”

واضح رہے کہ اس متنازع فلم”دی کیرالہ اسٹوری” نے بھارتی عوام میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے تاہم کچھ لوگوں نے اس فلم کی تعریف بھی کی ہے۔اس فلم پر تنقید کرنے والوں نے اسے مسلمانوں کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی سے تیار کردہ پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں  اداکارہ شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایسی نوجوان خواتین کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جوکہ انتہا پسندوں کے جال میں پھنس کر اپنی پوری زندگی برباد کرلیتی ہیں۔

تنازعات کا شکار ہونے کے باوجود بھی یہ فلم باکس آفس پر ریلیز کے پہلے دن بھارت میں 8.03 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔ ریلیز کے بعد سے اب تک فلم”دی کیرالہ اسٹوری” نے بھارتی باکس آفس پر مجموعی طور پر 35.25 کروڑ بھارتی روپےکا بزنس کیا۔