لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہاکہ شفاف الیکشن کرانے کی کوشش کروں گا،آج الیکشن کے رزلٹ سب کے سامنے رکھیں گے،
ماحول خراب کرنے والوں سے نمٹا جائے گا،ہفتہ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کاکہناتھاکہ آج ہی انتخابات ہونگےاور آج ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا،ہر کسی کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی،
بعد کی کارروائی پارٹی چیف کریں گے،تمام دوستوں سےتعاون کی اپیل ہے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز لاہورہائی کورٹ میں پیش ہوااورعدالت کافیصلہ ہے کہ وزیراعلیٰ کاانتخاب شفاف ہوناچاہیے،
کوئی سمجھتاہےماحول خراب کرےگاتوپریشرلوں گانہیں پریشردوں گا،گزشتہ روز آئی جی سےملاقات ہوئی،سیکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے









