لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کےر ہنماء فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ دوست محمد مزاری جانب دار اورن لیگ کوپیارے ہوچکے ہیں،دوست محمد مزاری ہمارے ووٹوں سے ڈپٹی اسپیکربنے،
پرویزالٰہی دن کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے ،ہفتہ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے کہاکہ دوست محمد مزاری منسٹر سے پوچھنے لگے
ن لیگ منحرف رکن کوکیادے رہی ہے ،اسپیکرکاریٹ توزیادہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ دوست محمدمزاری صادق اورامین نہیں ہیں،انہوں نے سادہ کاغذ پر نوٹیفکیشن جاری کیا،فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ حمزہ شہباز اپنے ایک پائو گوشت کے چکرمیں منحرف ارکان کی پوری بھینس زبح کردیں گے ،دنیاادھرکی ادھرہوجائے علیم گروپ ،ترین گروپ میں سے کوئی بھی اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرنہیں بنے گا۔









