بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹرنیٹ بندش، ٹیلی کام سیکٹر کو گذشتہ دو روز کے دوران1 ارب 64 کروڑ روپے کا نقصان

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش، ٹیلی کام سیکٹر کو گذشتہ دو روز کے دوران تقریبا 1 ارب 64 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ۔پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے پہلے دن ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث ٹیلی کام سیکٹر کو تقریبا 82 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ذرائع کے مطابق موبائل انٹرنیٹ بندش کے باعث ٹیلی کام کمپنیز اور حکومتی محصولات کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ منگل سے انٹرنیٹ بندش کے باعث ٹیلی کام سیکٹر کو 82 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جبکہ دوسرے روز بھی
82 کروڑوں روپے سے زائد کا مجموعی نقصان ہوا ہے ۔۔ عمران خان کے کو گرفتار ہوئے دو دن ہوئے ہیں اور ٹیلی کام سیکٹر کو ایک ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ موبائل انٹرنیٹ تعطل سے حکومتی محصولات میں بھی 28 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ ڈیجیٹل ادائیگیاں، کریڈٹ کارڈز بھی متاثر ہورہا ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔